Advertisements

عمران خان کا حکومت کو ٹف ٹائم دینے کیلیے کارکنان کو اہم ٹاسک

imran khan
Advertisements

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے عمران خان کے اسمبلی تحلیل کرنے اور استعفے دینے کے اعلان کی توثیق کردی جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کے لیے کارکنان اور رہنماؤں کو اہم ٹاسک سونپ دیے۔

عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تمام منتخب نمائندوں کو اسمبلیوں کی تحلیل اور استعفوں کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

Advertisements

اراکین اسمبلی نے استعفوں اور اسمبلی تحلیل کرنے کے اعلان کی توثیق کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب کہیں گے استعفے دے دیں گے، نیا عوامی مینڈیٹ ہی بحرانوں کا حل ہے۔

دوسری جانب عمران خان نے حکومت کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کرتے ہوئے اراکین اسمبلی کو اہم ٹاسک سونپ کر عوام میں جانے کی ہدایت کردی

عمران خان نے کہا کہ کارکنان اور رہنما عوام میں جاکر ملکی معاشی حالات اور صورت حال کے حوالے سے انہیں آگاہ کریں اور حکومت پر جلد انتخابات کا دباؤ ڈالنے کے لیے ملک بھر میں ریلیاں نکالیں۔