وزیر آباد حملہ کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کے ذمہ دار پرویز الٰہی نہیں سابق وزیراعظم
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آرمی چیف کی تقرری پر حکومتی حلقوں میں گھبراہٹ اور دست و گریبان ہیں۔وزیر آباد حملہ کی ایف آئی آر درج نہ ہونے کے ذمہ دار پرویز الٰہی نہیں
اپنی رہائشگاہ زمان پارک میں سینئر صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے چیئر مین کا کہنا تھا کہ آرمی چیف تقرری پر حکومتی حلقوں میں گھبراہٹ ہے، سپہ سالار کے تقرر پر ہماری پالیسی دیکھو اور انتظار کرو ہے، آصف زرداری کے بعد جیلوں سے باقی لوگوں کو بھی نکال کر مشاورت کرلی جائے۔
انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ سے اختلافات احتساب اور عثمان بزدار کو نہ ہٹانے پر ہوئے، ان کے کہنے پر عثمان بزدار کو ہٹاتے تو ہماری پنجاب حکومت گر جاتی، اسٹیبلشمنٹ اور ہماری حکومت خارجہ پالیسی پر ایک پیج پر تھے، دورہ روس سے واپسی پر اختلافات پیدا ہوئے۔
سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ 100 فیصد یقین ہے مجھ پر سنائپر نے فائرنگ کی، مصدقہ یقین ہے فائرنگ کرنے والے ایک سے زیادہ تھے، جے آئی ٹی نے کام شروع کردیا، ایف آئی آر کے درج نہ ہونے پر پرویز الہیٰ ذمہ دار نہیں، پاکستان کے ڈیفالٹ کے خطرات بڑھ رہے ہیں، سیاسی استحکام تک معیشت ٹھیک نہیں ہو سکتی، معیشت کی بحالی کا انحصار اب صرف اوورسیز پاکستانیوں پر ہے۔
دوسری طرف عمران خان کی جانب سے ملک و بیرون ملک پاکستانیوں کو حقیقی آزادی تحریک کے لئے فنڈز فراہم کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ کوئی بھی دنیا کی تحریک ڈونیشنز اور پیسے کے بغیر کامیاب نہیں ہوتی، ہماری حقیقی آزادی مارچ کو آپ کی ڈونیشنز کی ضرورت ہے، حقیقی آزادی مارچ کو کامیاب کرنے کے لیےہماری ویب سائٹ پر اپنے ڈونیشنز دیجئے، زیادہ سے زیادہ ڈونیشنز فراہم کرکے ہماری تحریک کو کامیاب کریں۔
http://insaafdonate.com/