Advertisements

لگتا ہے اپریل میں اسٹیبلشمنٹ الیکشن کی طرف جا رہی ہے، عمران خان

PTI chairman imran khan
Advertisements

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اسٹیبلشمنٹ سے میرا کوئی رابطہ نہیں، لگتا ہے اپریل میں اسٹیبلشمنٹ الیکشن کی طرف جا رہی ہے۔

سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ جب دو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو انتخاب تو کرانا پڑے گا، اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد الیکشن تاخیر کا شکار ہوتے ہیں تو ہمیں پھر بھی فرق نہیں پڑتا، ہم نے فوری اسمبلیاں اس لئے نہیں توڑیں کہ اتحادیوں کو بھی منانا تھا۔

Advertisements

چیئرمین پی ٹی آئی نے چودھری پرویز الٰہی کے حوالے سے سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اچھا کھلاڑی وہی ہوتا ہے جو ہر بال نہ کھیلے، ہمیں کوئی شک نہیں کہ پرویز الٰہی اسمبلیاں نہیں توڑے گا، 11 جنوری سے پہلے اعتماد کا ووٹ لے لیں گے۔