Advertisements

سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے عمران خان کا انٹرنیشنل ٹیلی تھون کے انعقاد کا اعلان

imran khan
Advertisements

لاہور:  پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اورسابق وزیراعظم عمران خان نے سیلاب متاثرین کے لیے انٹرنیشنل ٹیلی تھون کے انعقاد کا اعلان کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ہماری پارٹی کی سینئر قیادت کی ملاقات ہوئی جس میں ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ سیلاب متاثرین کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے لیے پیر کی رات کو انٹرنیشنل ٹیلی تھون کا انعقاد کروں گا۔

Advertisements

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے پی ٹی آئی چیئر مین نے کہا کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عمران ٹائیگرز کو امدادی کاموں کے لیے رضاکارانہ طور پر متحرک کیا جائے گا۔ ثانیہ نشتر کے ماتحت ایک کمیٹی قائم کی جائے گی۔

عمران خان نے مزید لکھا کہ میں واضح کر دوں حقیقی آزادی کے لیے ہماری تحریک سیلاب کے امدادی کاموں کے ساتھ ساتھ جاری رہے گی۔