Contact Us

قوم کو حقیقی آزادی دلانے تک سڑکوں پر رہوں گا عمران خان

Imran Khan's address at a rally in Rawalpindi

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان کہنا ہےکہ جب تک قوم کو حقیقی آزادی نہیں دلواؤں گا، سڑکوں پر  رہوں گا، پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا پلان بنایا گیا ہے، ان کو خوف ہے اگر الیکشن کروائے تو عمران خان دو تہائی اکثریت لے جائےگا۔

راولپنڈی کے لیاقت باغ میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو کرش کرنے کا پلان بنایا گیا ہے، یہ چاہتے ہیں کہ پاکستان کی سب سے بڑی پارٹی کرش ہو اور اس کے بعد الیکشن کروایا جائے۔

 عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو چوری کرنے پر نکالا گیا جب کہ میری حکومت اس لیے ختم کی گئی کیونکہ میں امریکا کی نوکری نہیں کرنا چاہتا تھا، کیا میں منی لانڈرنگ کرکے ملک کا پیسا باہر لے جاکر بنگلے بنارہا تھا؟ میں  تو آزاد خارجہ پالیسی چاہتا  تھا،  میں نہیں چاہتا تھا اگر  امریکا افغانستان میں کوئی کارروائی کرے تو اس میں ہمارا ملک ملوث ہو۔

 چیئرمین تحریک انصاف نے کہاکہ اگر روس سے مجھے 30 یا چالیس فیصد کم قیمت پر تیل مل رہا تھا تو کیوں نہ لیتا؟  اگر بھارت روس سے تیل خرید سکتا ہے تو ہم کیوں نہیں خرید سکتے، بھارت کی آزاد خارجہ پالیسی ہے اور ہم دوسروں کی جنگوں میں شامل ہوکر تباہی کرتے ہیں،  400 ڈرون حملوں ہوئے، 35 لاکھ قبائلی نقل مکانی کرگئے،  تھوڑے سے ڈالروں کے لیے ملک کو تباہی کی طرف لے جایا گیا۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  اُن کی حکومت اس وقت حکومت گرائی گئی جب 17 سال میں بہتر گروتھ ریٹ تھا، ریکارڈ ٹیکس وصولیاں تھیں، یہ مہنگائی کم کرنے آئے تھے ان کے چار ماہ میں سب کچھ ہی مہنگا ہوگیا۔

انہوں نے ایک بار پھر الزام لگایا کہ شہباز گل کو ننگا کرکے اس پر تشدد کیا گیا، جو کچھ ظلم انہوں نے کیا ہے یہ جانوروں سے بھی نیچے چلےگئے ہیں،، انہوں نے کچھ غلط کیا ہے تو عدالت لے جائیں۔ اس ملک کا واحد حل صاف و شفاف الیکشن ہے۔

مزید پڑھیں