Contact Us

عمران خان نے این اے 45 کرم کا ضمنی انتخاب جیت لیا

Imran Khan

پشاور:  ضلع کرم میں پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے ملک فخر زمان کے مستعفی ہونے سے خالی ہونے والے حلقہ این اے 45 میں پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کامیابی سمیٹ لی

تمام 143 پولنگ اسٹیشن کے غیر سرکاری غیر حتمی نتیجے کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) عمران خان 20 ہزار 748 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے ہیں۔

عمران خان اور جمعیت علماء اسلام سے تعلق رکھنے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حمایت یافتہ امیدوار جمیل خان میں سخت مقابلہ متوقع تھا، تاہم جمیل خان 12 ہزار 718 ووٹ حاصل کرسکے۔

 این اے 45 کے ضمنی الیکشن میں صبح 9 بجے سے پولنگ کا عمل شروع ہوا جو کسی وقفے کے بغیر شام 5 بجے تک جاری رہا

ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر کے مطابق حلقے میں رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 1 لاکھ 98 ہزار 618 تھی جبکہ 143 پولنگ سٹیشنز میں سے 119 کو حساس جبکہ 24 پولنگ سٹیشنز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں