عمران خان نے پنجاب میں ٹکٹوں کے معاملے پر نظر ثانی کرتے ہوئے 21 امیدواروں سے ٹکٹ واپس لے لیے
پی پی 251 کا ٹکٹ صاحبزادہ شاہ زین عباسی سے واپس لے کر سردار ملک احمد یار وارن کو دے دیا گیا
لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کارکنان کے احتجاج کے بعد پنجاب میں ٹکٹوں کے معاملے پر نظر ثانی کرتے ہوئے 21 امیدواروں سے ٹکٹ واپس لے لیے جبکہ پارلیمانی بورڈ نے صوبائی اسمبلی کے ٹکٹوں کے ریویو کے بعد 32 امیدواروں کو ٹکٹ جاری کیے ہیں۔
پی ٹٰی آئی کے جنرل سیکریٹری اسد عمر نے بتایا کہ پنجاب الیکشن کے لیے پی ٹی آئی کے 21 امیدواروں کو دیے گئے ٹکٹ واپس لے کر نئے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ مزید 9 نئے امیدواروں کو بھی پی ٹی آئی کی جانب سے ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔
دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما اظہر مشوانی نے پنجاب میں تقسیم کیے گئے 32 ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے فہرست جاری کردی جس کے مطابق پی پی 251 کا ٹکٹ صاحبزادہ شاہ زین عباسی سے واپس لے کر سردار ملک احمد یار وارن کو دے دیا گیا