Advertisements

عمران خان فساد کی کوشش کی تو جیل کا ٹچ دیکر حوالات بھیج دینگے: حمزہ شہباز

Hamza addresing public meeting in bahawalpur
Advertisements

وزیر اعلیٰ پنجاب کا ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں یوم تکبیر کے حوالہ سے عوامی اجتماع سے خطاب

بہاول پوریوزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران نیازی ہم تمہیں سیاسی خودکشی کرنے پر مجبور کر دیں گے تم جو کہتے تھے خودکشی کر لوں گا آئی ایم ایف سے قرضے نہیں لوں گاتم نے عوام کو دھوکے دیئے۔ تم نے جتنے ٹچ دینے تھے دے دیئے۔ چھ دن بعد اگر تم نے کوئی حرکت کی تو ایک ٹچ جیل کا باقی ہے۔ ہم تمہیں جیل میں پھینکیں گے۔ جاوید میانداد نے کہا تھا کہ اسے اور کچھ نہیں آتا ہاں بھیک اچھی مانگ لیتا ہے۔ڈرنگ اسٹیڈیم بہاول پور میں یوم تکبیر کے حوالہ سے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ بہاول پور میں بارہ سپیڈو بسیں آٹھ ہزار لوگوں کو روزانہ سفر کی بہترین سہولتیں مہیا کر رہی ہیں۔ عوام نے مجھے اور میری بہن مریم کو جو پیار دیا اب بہاول پور میں بارہ کی بجائے چوبیس بسیں آئیں گی۔شہباز شریف کے دور میں ڈرنگ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والی فری انٹرنیٹ سروس دوبارہ شروع کریں گے۔ چولستان کے لوگوں کے لئے پانی کی فراہمی کوئی احسان نہیں بلکہ ہمارا فرض تھا۔ خورشید شاہ صاحب نے پانی کی کمی پوری کرنے کے لئے پانی کا حصہ دیا۔ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔بہاول پور کے لوگوں کو اللہ کی رضا کے لئے خوش کرنا چاہتا ہوں۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ہم لوگوں کو دکھانے یا خوش کرنے کے لئے کام نہیں کرتے بلکہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے کام کرتے ہیں او رکرتے رہیں گے۔ مجھے نواز شریف اور شہباز شریف نے سکھایا ہے کہ جو بات کرو اس پر پہرہ دینا اور اپنے وعدے پورے کرنا۔ وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے دیکھ لیا کہ عمران نیازی کس قسم کے حقیقی آزادی مارچ کے لئے باہر نکلا تھا۔ میں نے جب شہید اکمل کے بیٹھے کو گلے لگایا، باپ کی میت اس کے سامنے پڑی تھی اور بارہ سال کے اس بجے کی آنکھوں سے آنسو ٹپ ٹپ گر رہے تھے۔ میرا دل خون کے آنسو رو رہا تھا کہ اب زندگی بھر ہر قدم پر باپ کی محرومی اس بچے کے سامنے آئے گی۔ یہ عید پر کس سے اپنے لئے نئے کپڑوں کا تقاضا کرے گا۔ میں سیالکوٹ میں شہید کانسٹیبل محمد جاوید کے گھر گیا تو اس کی بیٹی نے کہا کہ حمزہ انکل میرا تو سب کچھ چلا گیا۔ جب اس کے ہاتھ پیلے ہوں گے تو اس کے سر پر دست شفقت رکھنے والا نہیں ہوگا۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ عمران نیازی گراؤنڈ میں وزیر اعلیٰ کے پی کے کا پروٹوکول لے کر آیا اور وہیں سے واپس چلا گیا۔ جگہ جگہ ان لوگوں نے ہوائی فائرنگ کی، گرین اجاڑی، درختوں کو آگ لگائی، پولیس اور رینجرز کو زخمی کیا لیکن اس کے باوجود کھودا پہاڑ نکلا چوہا اور یہ صبح کالی عینک لگا کر کہہ رہا تھا کہ مجھے واپس جانا پڑا پھر آؤں گا۔ عمران نیازی بذدل آدمی ہے۔ وزیرا علیٰ نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا ڈھونگ رچانے والوں نے عوام کو ان کے اصلی حق سے محروم کر دیا۔ سڑکیں ٹوٹی ہیں، لوگوں کو ادویات، کھادیں نہیں ملتیں۔پڑھے لکھے بچوں کو بے روزگار دیکھ کر والدین کے دلوں پر خنجر چلتے ہیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نیت نیک ہو تو اللہ مدد کرتا ہے۔ 650روپے والا دس کلو آٹا 160روپے سستا کر کے اب 490روپے کا دیا جا رہا ہے۔اس پر 200ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں۔ آٹا سستا کیا چند دنوں میں چینی اور گھی بھی سستا کر کے دکھائیں گے۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف نے بہاول پور کے لوگوں کے پیار اور محبت کو محسو س کرتے ہوئے گورنر یہاں سے لانے کا فیصلہ کیا۔وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے مزید کہا کہ نواز شریف نے اربوں ڈالرز ٹھکرا کر بھار ت کے پانچ کے مقابلے میں چھ ایٹمی دھماکے کر دیئے۔انہوں نے کہا کہ اب سوچ سمجھ کر پاکستان اور عوام کے لئے فیصلے کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ پٹرول مہنگا کرنے کا کام دل پر پتھر رکھ کر کیا لیکن جیسے ماضی میں سولر پارک لگائے گئے اور بارہ ہزار میگا واٹ کے بجلی گھر بنائے گئے۔ اب اسی  طرح آگے بڑھیں گے۔ وزیر اعلیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی سن لو کیا تمہارا آزاد پاکستان فرح گوگی کی لوٹ مار کا نام ہے۔ کیا آزاد حقیقی مارچ کا مقصد لوگوں کی پگڑیاں اچھالنا ہے۔ اس کا مقصد صرف یہی ہے کہ توشہ خانے اور فارن فنڈنگ کے معاملے پر اس سے کوئی نہ پوچھے۔ تمہاری انا پاکستان سے بڑی نہیں ہو سکتی ہم تمہاری انا کو دفن کر دیں گے۔دو ماہ سے آئینی بحران پنجاب کا پیچھا کر رہا ہے لیکن اب حمزہ روز میدان میں نکلے گا اور عوام کے دکھوں کا مداوا کرے گا۔اب یہ آڈیو ویڈیو لیک کی کہانی بھی شروع ہو گئی ہے۔ یہ کہتا تھا کہ میرے خلاف انٹرنیشنل سازش ہوئی۔ میں پوچھتا ہوں جنہیں برا بھلا کہتے رہے ان سے مدد مانگ رہے ہو کیونکہ تمہارے جلسے میں چوبیس لاکھ نوے ہزار لوگ کم آئے ہیں۔

Advertisements