سپریم کورٹ کا پانچ رکنی بینچ بنے یا فل بینچ، ہمیں فرق نہیں پڑتا، عمران خان
Advertisements
لاہور: چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ حکومت انتخابات سے اتنی خوفزدہ ہے کہ آئین اور قانون کی حکمرانی کو تباہ کرنے کیلئے بھی تیار ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا بینچ 5 ججز کا ہو یا فل بنچ، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم صرف یہ جاننا چاہتے ہیں کہ کیا انتخابات آئین کے مطابق 90 دن کے اندر ہوں گے یا نہیں۔
Advertisements
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ دونوں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل کرنے سے پہلے اعلیٰ آئینی وکلاء سے مشورہ کیا، انتخابات کے انعقاد سے متعلق 90 دن کی آئینی شق ناقابل تسخیر ہے، مجرموں کی امپورٹڈ حکومت، ان کے ہینڈلر اور الیکشن کمیشن آئین کا مکمل مذاق اڑا رہے ہیں۔