Advertisements

تحریک کا حصہ بننا عمران خان کے بیٹوں کا حق ہے، سلمان اکرم  راجہ

Imran Khan with his sons
Advertisements

کے پی حکومت میں 85 فیصد سیٹیں پی ٹی آئی کے پاس ہیں، حکومت کے پی میں کیسے دو تہائی اکثریت لے گی؟ سمجھ سے باہر ہے

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بیٹوں کا تحریک کا حصہ بننا ان کا حق ہے، فیملی کا بانی پی ٹی آئی سے تعلق الگ نوعیت کا ہے۔  اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کا حق ہے کہ سزا معطلی کی درخواست جلد سنی جائے۔  پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا ہے کہ اپنے حق کے لیے باہر نکلنا غلط نہیں، بےنظیر بھٹو نے بھی تحریک چلائی، تاریخ میں کئی کئی روز سڑکوں پر تحریکیں چلائی گئی ہیں۔

Advertisements

 انہوں نے کہا کہ صوبے کی حیثیت بدلنی ہے تو دو تہائی اکثریت ضروری ہے، دو تہائی اکثریت حکومت کو مخصوص نشستیں ملنے کے بعد بھی نہیں ملی۔  سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت میں 85 فیصد سیٹیں پی ٹی آئی کے پاس ہیں، حکومت خیبر پختونخوا میں کیسے دو تہائی اکثریت لے گی؟ سمجھ سے باہر ہے۔  پی ٹی آئی کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ علی امین گنڈاپور کو اپنوں سے کوئی خطرہ نہیں ہے، ان کے خلاف بیرونی سازش ہوتی ہے تو مقابلہ کریں گے