عمران خان نے اوورسیزپاکستانیوں سے چندہ مانگ لیا
سابق وزیراعظم عمران خان نے اوورسیز پاکستانیوں سے ’بیرون ملک سازش کے تحت حکومت کی تبدیلی کی سازش ناکام‘ بنانے اور ’پاکستان کی حقیقی آزادی‘ کی مہم کے لیے چندہ مانگ لیا۔
اپنے ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ ہم نے ’نامنظور ڈاٹ کام‘ کی ایک ویب سائٹ بنائی ہے جس کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں سے چندہ جمع کیا جائے ۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین نے کہا کہ بیرون ملک سازش کے تحت ریجیم چینج کی سازش کی گئی اور پاکستان کے کرپٹ ترین لوگوں ہم پر مسلط کیا گیا۔
سابق وزیر اعظم نے بیرون ملک میں مقیم پاکستانیوں کو مخاطب کرکے کہا کہ جاگی ہوئی قوم کو اور جگا رہا ہوں، پوری کوشش ہے کہ اس سازش کو ناکام بنائیں اور پاکستان کو الیکشن کے لیے تیار کیا جائے، عوام الیکشن کے ذریعے فیصلے کریں۔
انہوں نے کہا کہ اوورسیزپاکستان کے فنڈز کی ضرورت ہے جس میں وہ بھرپورطریقے سے شرکت کریں، یہ پاکستان حقیقی آزادی کی مہم ہے۔