عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور

Imran Khan sisters Aleema Khan,Uzma Khan

تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں، دونوں بہنیں پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں گرفتاری ہوئی تھیں۔

 اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ضمانت کی درخواستیں منظور کرلیں۔  اے ٹی سی کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے 20، 20 ہزار مچلکوں کے عوض دونوں کی ضمانت منظور کی۔  عدالت نے دونوں بہنوں کی رہائی کی روبکار جاری کر دی، پی ٹی آئی وکلاء روبکار لے کر جوڈیشل کمپلیکس سے جیل روانہ ہوگئے۔  تھانہ کوہسار کے مقدمے میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان 4 اکتوبر سے گرفتار تھیں، دونوں بہنیں پی ٹی آئی احتجاج کے تناظر میں گرفتاری ہوئی تھیں

مزید پڑھیں