Contact Us

عمران خان مہنگائی اور بدامنی کا ذمہ دار, پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا حسن عسکری شیخ

Hassan Askari and Mehar Muhammad Group Photo

چنی گوٹھ (محمد سجاد گھلو سے) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ عمران نے پاکستان کو آئی۔ایم۔ایف کے نرغے میں ڈالا اور اب اس کی معیشت سے کھلواڑ میں مصروف ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہاکہ عمران عوام کو بہکا کر جیلوں میں ڈالنا چاہتے ہیں لیکن عوام ان کے کسی بہکاوے میں نہیں آئیں گے عمران خان کو سب سے پہلے خود گرفتاری دینا چاہئے ۔ عمران خان مہنگائی اور بدامنی کا ذمہ دار ہے اس نے پاکستان کو ڈیفالٹ کی طرف دھکیلا۔ حسن عسکری شیخ نےکہا کہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کامیابی حاصل کرے گی اور آئندہ حکومت بھی مسلم لیگ(ن) ہی بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ پی پی 250 سے مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر انتخابات میں بھرپور حصہ لیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ پچیس سالوں میں حلقہ میں کوئی ترقیاتی منصوبوں پر کام نہیں ہو سکا ۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے سابقہ دور حکومت میں چنی گوٹھ میں گرلز کالج کی منظوری حاصل کی گئی تھی مگر پی ٹی آئی کی حکومت نے تعلیم دشمنی کا ثبوت دیتے ہوئے کالج کا منصوبہ ختم کردیا جس کی وجہ سے ہمارے علاقے کی بیٹیاں میٹرک کے بعد تعلیم حاصل کرنے سے قاصر ہیں ۔

مزید پڑھیں