Contact Us

عمران خان نے بجٹ 2022-2023ء مسترد کر دیا

Imran khan

وفاقی حکومت کی طرف سے مالی سال 2022-ء2023ء کا بجٹ چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے مسترد کر دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے لکھا کہ ہم امپورٹڈ حکومت کے پیش کردہ اس عوام دشمن اور کاروبار دشمن بجٹ کو مسترد کرتے ہیں۔ امپورٹڈ حکومت کی طرف سے پیش کیا گیا بجٹ افراط زر (11.5%) اور اقتصادی ترقی (5%) کے غیر حقیقی مفروضوں پر مبنی ہے۔

عمران خان نے لکھا کہ حساس قیمتوں کا انڈیکس آج24فیصد تک جاپہنچا ہے جو 25 سے 30 فیصد تک پہنچ جائے گا جس سے عام آدمی بری طرح متاثر ہو گا۔

سابق وزیراعظم نے لکھا کہ شرح سود بڑھنے سے ترقی کا عمل رُک جائے گا۔ ہماری تمام ترقی پسند ٹیکس اصلاحات، غریبوں کے حامی پروگرام جیسے کہ صحت کارڈ، کامیاب پاکستان کو روکا جا رہا ہے

انہوں نے مزید لکھاکہ یہ بجٹ حقیقت کے برعکس ہے، اس بجٹ سے قوم پر مزید بوجھ اور مصائب پیدا ہونگی۔

مزید پڑھیں