پرنس بہاول عباسی کی قیادت میں عوام کا بڑا قافلہ عمران خان کے جلسے میں شرکت کرے گا

بہاولپور شہر میں پرنس بہاول خان عباسی، نواب صلاح الدین عباسی اور عمران خان کی تصاویر والے پینا فلیکس اور بینرز آویزاں کر دیے گئے
پرنس بہاول خان عباسی کی قیادت میں بڑا قافلہ آج 3 ستمبر کو 3 بجے سہ پہر صادق گڑھ پیلس سے عازم بہاول پور ہو گا
بہاولپور (سٹاف رپورٹر) پرنس بہاول خان عباسی کی قیادت میں عوام ، پی ٹی آئی کے حامیوں اور کارکنوں کا ایک بڑا قافلہ 3 ستمبر بروز ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے بہاول پور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے جلسہ عام میں شرکت کے لیے صادق گڑھ پیلس میں ان کے دفتر سے روانہ ہو گا۔ اطلاعات کے مطابق پرنس بہاول خان عباسی نے آج صادق گڑھ پیلس میں مختلف علاقوں اور شہروں سے تعلق رکھنے والے اپنے حامیوں کے وفود سے ملاقاتیں کیں اور عمران خان کے بہاولپور جلسے کو کامیاب کروانے کے لیے گفت و شنید کی۔ ادھر بہاول پور شہر کے مختلف مقامات پر پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی آمد کے موقع پر پرنس بہاول خان عباسی کے سپورٹرز کی جانب سے خیر مقدمی بینرز اور پینا فلیکس آویزاں کیے گئے ہیں جو پرنس بہاول خان عباسی، امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی اور عمران خان کی تصاویر سے مزین ہیں ۔
