عمران خان ، آپ نے نہیں، اسٹیبلشمنٹ نے آپ کا نمبر بلاک کر دیا: مریم نواز
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہےکہ عمران خان تمہارا رونا بتارہا ہےکہ اسٹیبلشمنٹ نے تمہارا نمبر بلاک کردیا ہے، جس نمبر پر تم فون کرتے ہو وہ نمبر بدل گیا ہے، الیکشن تب ہوں گے جب ہمارا قائد لندن سے فیصلہ کرےگا۔
گجرات میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز کا کہنا تھا کہ عمران خان تمہارے ہاتھ سے گیم ہمیشہ کے لیے نکل گئی، عمران خان تمہارا گیم ہمیشہ کے لیے ختم ہوگیا، جب تم اُس نمبر پر فون کرتے ہو تو آواز آتی ہے آپ کو مطلوبہ سہولت میسر نہیں، نوازشریف الیکشن سےنہیں ڈرتا، الیکشن میں جانےکاشوق تھا توعدم اعتمادکی کامیابی سے پہلے الیکشن میں جانےکا کہتے،عمران خان نے اپنے پاؤں پر خودکلہاڑا چلا لیاہے، اب الیکشن تب ہوں گےجب ہمارا قائد لندن سے فیصلہ کرےگا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے بدترین دشمن کے لیے بھی موت کی دعا نہیں کرتے، ہم دعا گو ہیں کہ عمران خان تم زندہ رہو اور نواز شریف کی کامیابیاں دیکھو، اگر ویڈیو ہے تو سامنے لاؤ، ہم ضمانت دیتے ہیں کہ نواز شریف تمھیں دل سے سیکیورٹی دے گا اور شہباز شریف سے زیادہ خیال رکھے گا۔
مریم نواز نے کہا کہ یہ وہ ہی نواز شریف ہے جس نے تم سے گالیاں بھی سنیں مگر جب تم انتخابی ریلی کے دوران اسٹیج سے گرے تو تمھارا حال پوچھا لیکن تمہیں کوئی شرم نہیں ہے، تم آج بھی جھوٹ پر مبنی سیاست کررہے ہیں
نائب صدر مسلم لیگ (ن) نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف تم نے ایسا کیا کیا کہ کوٹ لکھپت جیل میں انہیں کھانا دیا گیا، جس کے بعد اُن کے پلیٹ لیٹس تیزی سے گرے اور ایک ہی رات میں وہ زندگی و موت کی کشمکش میں مبتلا ہوگئے
نائب صدر ن لیگ کا کہنا تھا کہ میرابس چلےتو عمران خان کا نام کبھی زبان سےنہ لوں، عمران خان جیسے ڈرامےکا نام لینا پڑتا ہےتو دل کو تکلیف ہوتی ہے، اس فتنےکے شر سے اپنی عوام کوبچاؤں گی، عمران خان کارونادھونااور چیخ وپکارسنتی ہوں توبچپن کےدن یاد آجاتےہیں، جس بچےنےامتحان کی تیاری نہیں کی ہوتی تھی وہ کہتا تھا امی میر ا پیٹ خراب ہوگیا، امی مجھےبخارہوگیا،ابومجھے زکام ہوگیا، عمران خان بھی اس بچےکی طرح بہانےکر رہاہے، چارسال کھیل کودمیں وقت ضائع کیا، امتحان کاوقت آیاتوکہا جعلی خط آگیا۔