Contact Us

عمران خان نے اپنے لیے خود رکاوٹیں کھڑی کیں، جلدی جیل سے باہرآتا نہیں دیکھ رہا: اعتزاز احسن

Imran Khan not likely to come out from jail,Aitzaz Ahsan

یہ نہیں کہ اس سے بات نہیں کرنی اس سے بات نہیں کرنی، یہ بانی پی ٹی آئی کو نقصان دے رہا ہے

  میرا خیال ہے صدر زرداری بانی پی ٹی آئی کیلئے بہت سارے دروازے کھول سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا معاملہ یہ ہے کہ ہم نے چوروں سے نہیں ملنا۔ ں میڈیا سے گفتگو


لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنما اور قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کو جلدی جیل سے باہر آتا نہیں دیکھ رہا، انہوں نے اپنے لیےخود رکاوٹیں کھڑی کیں۔  لاہور ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو میں اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ انسان کونرم مزاج ہوناچاہیے یہ نہیں کہ اس سے بات نہیں کرنی اس سے بات نہیں کرنی، یہ بانی پی ٹی آئی کو نقصان دے رہا ہے۔  انہوں نے کہا کہ بات ہر ایک سے کرو، مانو کسی کی بھی ناں، عمران خان نے کافی سخت پالیسی بنالی ہے۔  ان کا کہنا تھاکہ بانی پی ٹی آئی کو جلدی جیل سے باہرآتا نہیں دیکھ رہا، انہوں نے اپنے لیےخود رکاوٹیں کھڑی کیں۔  اعتزاز احسن کا کہنا تھاکہ یہ جج پی ٹی آئی کےنہیں، یہ جج آزاد ہیں یا حکومت کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی صدر آصف زرداری سے مل لیں،  میرا خیال ہے صدر زرداری بانی پی ٹی آئی کیلئے بہت سارے دروازے کھول سکتے ہیں، بانی پی ٹی آئی کا معاملہ یہ ہے کہ ہم نے چوروں سے نہیں ملنا۔

مزید پڑھیں