Contact Us

عمران خان کا مقابلہ اندرون و بیرون ملک موجود بڑے بڑے مافیاز سے ہے، انہیں آئین و قانون کے تابع لانے کیلئے سب کو عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونا ہوگا،وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب کاعوامی اجتماع سے خطاب

Farrukh Habib

فیصل آباد ۔21نومبر: وزیر مملکت اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا مقابلہ اندرون و بیرون ملک موجود بڑے بڑے مافیاز سے ہے ،ا س لئے انہیں آئین و قانون کے تابع لانے کیلئے ہم سب کو عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑے ہونا ہوگا، آئندہ عام انتخابات میں دھاندلی، بیلٹ پیپرز و بیلٹ بکس چوری اور ٹھپہ مافیا کا راستہ روکنے کیلئے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آزادانہ، منصفانہ و شفاف پولنگ کی جدوجہد میں ڈٹ کر حکومت کی حمایت کرنا ہوگی تاکہ ماضی میں عوام کے ووٹ چوری اور نتائج ہائی جیک کرکے اقتدار حاصل کرنیوالوں کا راستہ رو کا جاسکے ۔اتوار کی شام پندرواں رسالہ221 رب میں سوئی گیس، واٹر فلٹریشن پلانٹ کارپٹ روڈ اور ککو آناں تک پی سی سی کی تعمیرسمیت مختلف تعمیراتی و ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب کے موقع پر ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ سال2018 کے عام انتخابات میں 15 لاکھ ووٹ مسترد ہوئے جن کی مختلف وجوہات تھیں اس طرح جو 15 لاکھ مرد و خواتین، بوڑھے و جوان دور دراز مقامات پر قائم پولنگ سٹیشنوں پر پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا مگر سیاہی زیادہ لگ جانے، مہر درست نہ لگنے یا کسی اور تکنیکی وجہ سے ان کا ووٹ ضائع ہوگیا اس طرح وہ اپنی نمائندگی سے محروم ہوگئے لیکن الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے ووٹ ڈالنے سے ان کا ووٹ ضائع نہیں ہوگا ، پہلے الیکشن کے نتائج کیلئے کئی کئی گھنٹے انتظار کرنا پڑتا تھا مگر اب اگر پولنگ کا وقت 5 بجے ختم ہوگا اور ووٹنگ مکمل ہوجا ئے گی تو ٹھیک 15 سے20 منٹ بعد کمپیوٹرائزڈ نتیجہ آپکے ہاتھ میں ہوگا اور پہلے جو رزلٹ کئی کئی گھنٹے لیٹ آتا تھا، فارم 45 نہیں ملتے تھے یا دیگر وجوہات کی بنا پر دھاندلی کے شکوک و شبہات کا اظہار کیا جا تا تھا اس سے بھی نجات مل جا ئے گی۔فرخ حبیب نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ نواز شریف ہمیشہ دھاندلی سے اقتدار میں آتے رہے اسی طرح سندھ میں پی پی پی کی شکل میں ٹھپہ مافیا موجود ہے جہاں جعلی ووٹ ڈالے جاتے ہیں لیکن ای وی ایم مشین سے انتخابی دھاندلی کے تمام راستے بند اورای وی ایم سے ووٹ چوری نہیں ہوں گے جبکہ نتائج بھی بروقت موصول ہوں گے لہٰذاعوام آئندہ انتخابات ای وی ایم سے کروانے کیلئے حمایت کرے۔انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی کا دور ہے جس میں پاکستان میں 18 کروڑ موبائل فون سمیں اور 12 کروڑ یوزر 4 جی سمز استعمال کررہے ہیں جن کے ذریعے دنیا بھر میں سالانہ اربوں ڈالر کی تجارت،رقوم کی محفوظ ٹرانزیکشنز اور شفاف و بااعتماد ٹریڈ اور مو ¿ثر رابطہ کاری جاری ہے اسلئے جب ہم ہر چیز میں جدید ٹیکنالوجی کے خواہاں ہیں تو الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال میں کیوں رکاوٹیں ڈالی جارہی ہیں جس کی وجہ صاف ہے کہ اپوزیشن کی نیت صاف نہیں اور انہیں خدشہ ہے کہ اگر الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے انتخابات ہوئے تو ان کی دھاندلی کا عمل رک جا ئے گا اور صاف و شفاف انتخابات کی صورت میں وہ کبھی بھی دوبارہ ایوان اقتدار تک نہیں پہنچ پائیں گے۔وزیر مملکت نے کہا کہ جس طرح عمران خان کرکٹ میں نیوٹرل امپائر لائے تھے اسی طرح وہ الیکشن میں بھی نیوٹرل ای وی ایم مشین لا رہے ہیں تاکہ عوام کا ووٹ ہائی جیک نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ شریف خاندان اور زرداری دونوں ٹھپہ مافیا ہیں لیکن اب یہ ٹھپہ مافیا عوام کی آواز دبا نہیں سکتا اور نہ ہی ووٹ چرا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکی صدر ٹرمپ نے الیکشن میں ہار کے بعد بہت واویلا کیا مگر وہ ای وی ایم مشین کے باعث کوئی دھاندلی ثابت نہیں کرسکا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کم آمدنی والے افراد کی قسمت بدلنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار 15 سے20 سالہ مدت کیلئے بے گھر افراد کو قرضے دیئے جارہے ہیں جبکہ اب تک نیا پاکستان ہاو ¿سنگ سکیم کے تحت بینکوں کو 224 ارب روپے کے قرضوں کیلئے درخواستیں موصول ہوچکی ہیں اوربینک 90 ارب روپے کے قرضوں کی منظوری دے چکے جن میں سے 24 ارب روپے کے قرضے جاری بھی ہوچکے ہیں اس طرح اب وہ اپنا گھر بناکر اقساط میں رقم ادا کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے خود باہر محلات نہیں بنائے اسلئے وہ عوام کو بھی یہیں گھر بناکر دینے کا عزم رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی کی لہر آئی ہوئی ہے اور قیمتیں بڑھ رہی ہیں مگرحکومت نے عالمی مہنگائی کے مقابلے میں عوام پر کم سے کم اثرات منتقل کئے اورپہلی بار پٹرول پر 17 فیصد کی بجائے زیرو جی ایس ٹی وصول کیا جارہا ہے اسی طرح عوام کو آٹا، گھی اور دالیں سستے فراہم کرنے کیلئے احساس راشن کارڈ فراہم کیا جارہا ہے جس سے 20 ملین کو 120 ارب روپے سے ماہانہ ایک ہزار روپے سبسڈی ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی مشکلات میں کمی کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھارہی ہے اور اگلے مہینوں میں جوں ہی عالمی سطح پر قیمتیں نیچے آئیں گی ہم بھی قیمتوں میں تمام ممکن کمی کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کو انتہائی طاقتور مافیاز کا سامنا ہے لیکن ہم ان سے ڈرنے والے نہیں بلکہ ان کا مقابلہ کریں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت نے ملکی ضرورت کے مطابق چینی درآمد کرلی ہے جو مارکیٹ میں 90 روپے کلو کے حساب سے دستیاب ہے جس کے ساتھ ساتھ کاشتکاروں کی محنت اور حکومتی اقدامات کے باعث اس بار گنے کی بھی 25 فیصد اضافی پیداوار ہوئی ہے اور پنجاب کی شوگرملیں گنے کا کرشنگ سیزن شروع کرنے جارہی ہیں جس سے تازہ چینی مارکیٹ میں آئے گی اور چینی کی قیمتیں بھی کم ہوں گی اور چونکہ حکومت گنے کے کاشتکاروں کو225 روپے فی من کے حساب سے اضافی رقم فراہم کررہی ہے اسلئے وہ آئندہ اس سے بھی بہتر فصل کاشت کریں گے۔فرخ حبیب نے کہا کہ سپلائی چین متاثر ہونے سے بھی مہنگائی میں اضافہ کا سامنا ہے لیکن انشااللہ جلد یہ صورتحال بہتر ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم یا آٹے کی کوئی قلت نہیں اور پنجاب میں 20 کلوگرام وزنی آٹے کا تھیلا 1100 روپے میں دستیاب ہے جبکہ سندھ میں اسی آٹے کے تھیلے کی قیمت 1500 روپے ہے اسلئے بلاول زرداری پنجاب پر تنقید کی بجائے پہلے سندھ پر توجہ دیں۔وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت پاکستان کو درست سمت میں لے آئی ہے اورملکی ترقی کے نئے دور کا اب آغاز ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے اسلامو فوبیا کے خلاف ہر عالمی فورم پر آواز اٹھائی جبکہ عمران خان نے عالمی سطح پر کشمیریوں کا مقدمہ بھی ڈٹ کر لڑا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کا سب سے بڑا اقدام ہیلتھ کارڈ کا اجرا ہے اور اب کے پی کے سمیت ڈی جی خان اور ساہیوال ڈویڑن میں تمام گھرانوں کو ہیلتھ کارڈ مل چکا ہے جبکہ پنجاب کے باقی گھرانوں کو بھی اگلے ماہ دسمبر سے ہیلتھ کارڈز کی فراہمی شروع کردی جائے گی اس طرح ہر گھرانہ سالا نہ 10 لاکھ روپے تک اپنی پسند کے ڈاکٹر سے پسند کے ہسپتال میں اپنا اور اہل خانہ کا علاج کرواسکے گا۔انہوں نے کہا کہ جو وزیراعظم عمران خان کو صرف عوام کی فکر ہے کیونکہ اس کا کوئی رشتہ دار، بھائی، بیٹا سیاست میں نہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان صرف اور صرف شہریوں کا سوچتے اور ہر وقت ان کیلئے کام اور فلاحی اقدامات میں مصروف رہتے ہیں۔فرخ حبیب نے کہا کہ گزشتہ سال گندم کی ریکارڈ پیداوار ہوئی اسی طرح گنے کی فصل بھی شاندار ہے نیز کاٹن کا ریٹ 7500 روپے من اور پھٹی کا ریٹ 17000 من ہونے سمیت گندم کے کاشتکاروں کو 100 ارب اور دیگر تمام فصلات کے کاشتکاروں کو 1100 ارب روپے اضافی ملنے سے کسان خوشحال ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ کسانوں کی آبادی 60 فیصد کے قریب ہے اور جب وہ یہ رقم شہر میں لاکر خرچ کریں گے تو دیگر کاروبار بھی ترقی کریں گے۔انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کو درست سمت میں گامزن،کرنے سمیت قانون کی حکمرانی، صاف شفاف الیکشن اور عوام کیلئے اچھی اچھی سکیمیں لانے کیلئے اقدامات کررہے ہیں اسلئے عوام کو ہمارے ساتھ کھڑے ہونا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے ہمارا ساتھ دیا تو ہم عمران خان کی قیادت میں ڈٹ کر ہر چیلنج کا مقابلہ کریں گے۔

مزید پڑھیں