Advertisements

بھارت کرکٹ میں متکبرانہ رویہ اختیار کرتا ہے جیسے وہ عالمی کرکٹ میں سُپر پاور ہو: عمران خان

Imran Khan as Commentator
Advertisements

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان کا کہنا ہے کہ بھارت کرکٹ میں متکبرانہ رویہ اختیار کرتا ہے جیسے وہ عالمی کرکٹ میں سُپر پاور ہو۔

برطانوی ریڈیو کو دیئے گئے انٹرویو میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان عمران خان نے پاکستان کے بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں شمولیت کے حوالے سے سوال کا جواب دیا کہ بی سی سی آئی انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں اسپانسرز کی وجہ سے سُپر پاور جیسا گھمنڈ رکھتا ہے۔

Advertisements

انہوں نے کہا کہ بھارت کرکٹ کو سپر پاور کے تکبر کے ساتھ ڈکٹیٹ کرتا ہے، وہ فیصلہ کرتا ہےکہ کس کو کھیلنا چاہیےکس کو نہیں کھیلنا چاہیے، بدقسمتی سے پاکستان اور بھارت کے تعلقات کی وجہ سے پاکستانی کرکٹرز آئی پی ایل کا حصہ نہیں، میرے لیے حیران کن ہےکہ بھارتی بورڈ نے پاکستان کے کھلاڑیوں کو باہر رکھا ہوا ہے جو تکبر کی نشاندہی کرتا ہے۔

اگر بھارت پاکستان کو آئی پی ایل کھیلنے کی اجازت نہیں دیتا ہے تو پاکستان کو اس کی فکر نہیں کرنی چاہیے کیونکہ پاکستان کے پاس خود اپنی کوالٹی لیگ ہے۔