Advertisements

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ، بانی پی ٹی آئی نے احتجاج سے متعلق حکمت عملی بتا دی

Imran Khan & Barrister Saif
Advertisements

اسلام آباد : وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے درمیان رابطہ ہوا ہے۔  ذرائع کے مطابق رابطے میں اسلام آباد احتجاج سے متعلق گفتگو ہوئی، بیرسٹرسیف نے  عمران خان کو احتجاج سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کردیا۔  ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان نے احتجاج سے متعلق بیرسٹرسیف کو حکمت عملی بتادی، بیرسٹرسیف اس حکمت عملی سے متعلق علی امین گنڈا پور اور دیگر قیادت کو آگاہ کریں گے۔ 

 اس سے قبل نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہ بیرسٹر سیف نے کہا کہ ہمارا اعلان ڈی چوک سے متعلق تھا لیکن انتظامیہ کی طرف سے ڈی چوک کی اجازت نہیں مل رہی تھی  نہوں نے کہا کہ انتظامیہ کی تجویز آئی کے اسلام آباد کے مضافات میں جلسہ کریں یہ تجویز ہم بانی پی ٹی آئی کے پاس لے کر گئے جس پر انہوں نے آمادگی کا اظہار کیا۔  بیرسٹر سیف نے کہا کہ جب مضافات میں جلسے کی تجویز ساتھیوں سے ڈسکس کی تو ساتھیوں نے ماننے سے انکار کیا، بشریٰ بی بی نے کہا کہ وہ ڈی چوک ہی جائیں گی، اس وجہ سے تجویز قبول نہ ہوسکی۔  بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ ہمارے مطالبات پورے کیے بغیر مسئلہ خوشگوار انداز میں حل ہونا ممکن نہیں،گزشتہ رات کے مذاکرات میں احتجاج اور رہائی سے متعلق مثبت پیشرفت نہ ہوسکی

Advertisements