Advertisements

عمران خان کی کارکنان کو 24 نومبر کے حوالے سے اہم ہدایات، مین سڑکوں پر قافلے لانے کا حکم

Imran Khan
Advertisements

پشاور:  پاکستان تحریک انصاف نے عمران خان کی جانب سے کارکنان کیلیے 24 نومبر احتجاج کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔  پاکستان تحریک انصاف کے سوشل میڈیا کی جانب سے جاری ہونے والی عمران خان کی ہدایات کے مطابق 24 نومبر فیصلے کا دن ہے، اس دن یہ فیصلہ ہو گا کہ کون میری پارٹی میں رہے گا اور کون نہیں رہے گا۔  سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق 24 نومبر کو قافلے لے کر مین سڑکوں پر نکل کر اس کی فون پر تفصیلی ویڈیوز بنائیں، جس میں صرف گاڑیاں نہیں بلکہ عوام اپنے ہمراہ جو لائیں اُس کو بھی ریکارڈ کریں۔

Advertisements