Advertisements

عمران خان نے پرنس بہاول عباس خان عباسی کو بہاول پور ڈویثرن سے صاف ستھرے اور دیانتدار امیدواروں کے چناؤ کا ٹاسک سونپ دیا

imran-khan-entrusted-prince-bahawal-with-the-task-of-selecting-honest-candidates
پشاور : ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی چیف منسٹر ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے ملاقات کر رہے ہیں سابق وفاقی وزیر ماحولیات ملک امین اسلم خان بھی موجود ہیں
Advertisements

امیر آف بہاولپور نواب صلاح الدین عباسی کے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی بہاول پور ڈویثرن کے قومی و صوبائی حلقوں کے صاف ستھرے دیانتدار اور پی ٹی آئی کے وفادار امیدواروں کا چناؤ کر کے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران کو جلد فہرست پیش کریں گے

پرنس بہاول عباس خان عباسی کی چیف منسٹر ہاؤس پشاور میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ، بہاول پور ڈویثرن کی سیاسی صورتحال اور قومی و صوبائی حلقوں میں مختلف جماعتوں کے متوقع امیدواروں کے بارے میں انہیں بریفننگ دی سابق وفاقی وزیر ماحولیات ملک امین اسلم خان بھی ملاقات کے دوران ان کے ہمراہ تھے

Advertisements

پشاور (خصوصی رپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما پرنس بہاول عباس خان عباسی ولی عہد امیر آف بہاولپور نے گزشتہ شام وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کی سابق وفاقی وزیر ماحولیات اور معاون خصوصی سابق وزیراعظم ملک امین اسلم بھی ان کے ہمراہ تھے ولی عہد پرنس بہاول عباس خان عباسی نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو بہاولپور ڈویژن کی سیاسی صورتحال اور قومی و صوبائی اسمبلیوں کے متعدد حلقوں کے بارے میں متوقع امیدواروں کے حوالے سے بریفننگ دی اطلاعات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پرنس بہاول عباس خان عباسی کو آئندہ عام انتخابات کے لیے بہاول پور ڈویثرن کے قومی و صوبائی حلقوں سے صاف ستھرے دیانتدار اور پارٹی سے وفادار امیدواروں کے چناؤ کا ٹاسک دیا ہے چنانچہ پرنس بہاول عباس خان عباسی جلد از جلد امیدواروں کی فہرست مکمل کر کے سابق وزیراعظم پاکستان عمران خان کو پیش کریں گے