Contact Us

آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر کے معاملے پر عمران خان کا ایک بار پھر شامل تفتیش ہونے سے انکار

Imran Khan denies to join FIA Investigatio into the release of anti-state video from hos official X account

راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی کےآفیشل ایکس اکاؤنٹ سے ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر کے معاملے پر شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔     ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر کے معاملے پرایف آئی اے کی ٹیم ایک بار پھر عمران خان سے تفتیش کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی مگر انہوں نے  دوسری مرتبہ بھی شامل تفتیش ہونے سے انکار کردیا۔  عمران خان نے تفتیش میں شامل ہونے کو  اپنے وکلاء کی موجودگی سے مشروط کردیا، جس کے بعد ایف آئی اے کی  ٹیم بانی پی ٹی آئی سے تحریری انکار وصول کرنے کے بعد جیل سے واپس روانہ ہوگئ  ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی ذاتی ایکس اکاونٹ سے ریاست مخالف مواد کی تشہیر پر تعاون نہیں کررہے، تفتیشی ٹیم پہلے بھی آئی تھی مگربانی پی ٹی آئی نے سوالوں کے جواب دینے سے انکار کردیا تھا۔  قبل ازیں ایف آئی اے کی دو رکنی تفتیشی ٹیم بانی پی ٹی آئی سے ریاست مخالف ویڈیو کی تشہیر کے معاملے پرسوالات کے لیے اڈیالہ جیل پہنچی تھی، تفتیشی ٹیم میں ایڈیشنل ڈائریکٹر ایاز اور سب انسپکٹر منیب احمد شامل تھے۔  خیال رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے چندروزپہلے بھی ایف آئی اے کی ٹیم سے تعاون نہیں کیا تھا اورسوالات کے جواب دینے سے انکارکردیا تھا۔  اس وقت بھی بانی پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ وہ ایف آئی اے ٹیم کے تمام سوالات کے جواب اپنے وکلا کی موجودگی میں دینا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں