Advertisements

جنرل (ر) فیض کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے: عمران خان کا آرمی چیف سے مطالبہ

Imran Khan demands open trial of Lt .General (r) Faiz Hameed
Advertisements

اسلام آباد: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے مطالبہ کیا ہے کہ جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کیا جائے۔  صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آرمی چیف سے مطالبہ ہے جنرل (ر) فیض حمید کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کریں، جنرل فیض اور میرا معاملہ فوج کا اندرونی مسئلہ نہیں، میں سول سابق وزیراعظم ہوں مجھے ملٹری کورٹ میں لے جانے سے پاکستان کا امیج خراب ہو گا۔  انہوں نے کہا کہ جنرل (ر) فیض ریٹائرمنٹ کے بعد زیرو ہو گیا مجھے کیا فائدہ دے گا کہ اس سے رابطہ رکھوں، جنرل (ر) فیض ریٹائرمنٹ کے بعد ہیرو نہیں رہا تھا۔  عمران خان نے  کہا کہ اگر 9 مئی سازش کا مرکزی کردار جنرل (ر) فیض ہے تو مطالبہ کر رہا ہوں اوپن ٹرائل کیا جائے، 9 مئی کو میرے اغوا کا حکم فوج کے نمبر 1 بادشاہ، سپر کنگ نے دیا تھا، 9 مئی کا معاملہ نیشنل سکیورٹی نہیں لوکل ایشو ہے