Advertisements

تین ستمبر کو بہاولپور میں عمران خان کا تاریخ ساز جلسہ ہوگا پرنس بہاول عباس خان عباسی

Prince Bahawal Abbas Khan abbasi
Advertisements

صوبائی حکومت اوچشریف کے دریائی مواضعات کے سیلاب متاثرین کو بھی امدادی پیکج دے اخبار نویسوں سے گفتگو

اوچشریف(ارشاد احمد شاد سے) پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا ہے کہ تین ستمبر کو بہاولپور میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا تاریخ ساز جلسہ ہوگاجو ماضی کے تمام ریکارڈ توڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اوچشریف کے نواحی موضع جات رسول پور،شکرانی اور بختیاری میں سیلاب متاثرین میں راشن تقسیم کرنے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ پرنس بہاول عباس عباسی نے کہا کہ عباسی خاندان عوام کے دکھ و درد میں ہمیشہ شریک رہا ہے جن سے ہمارا تین سو سالہ پرانا رشتہ ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کی جانب سے جنوبی پنجاب کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے پانچ ارب روپے مختص کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کیا اور صوبائی حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ اوچشریف کے دریائی مواضعات کے متاثرین کو بھی امدادی پیکج دے جن کے نا صرف مویشی درائے چناب کے کٹاؤ کے باعث موت کھے منہ چلے گئے بلکہ لا تعداد مکانات کو بھی نا قابل تلافی نقصان پہنچا ہے اور وہ بے گھر ہونے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

Advertisements