Advertisements

عمران خان کے سینئر فوجی افسر پر الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں، آئی ایس پی آر

ISPR
Advertisements

 راولپنڈی: چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے ایک  اعلیٰ فوجی افسر پر الزامات کو آئی ایس پی آر نے انتہائی غیرذمے دارانہ، بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ  چیئرمین  تحریک  انصاف نے بغیر کسی ثبوت کے ایک حاضر سروس سینئر فوجی افسر پر انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور بے بنیاد الزامات  عائد کیے ہیں۔  من گھڑت اور بدنیتی پر مبنی الزامات انتہائی افسوسناک، قابل مذمت اور ناقابل قبول ہیں۔

Advertisements

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ گزشتہ ایک سال سے فوجی اور انٹیلی جنس  اداروں کے اہلکاروں کو سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے اشتعال انگیزی اور سنسنی خیز پروپیگنڈے کے ذریعے نشانہ بنایا جارہا ہے،  ہم متعلقہ سیاسی رہنما سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ قانونی راستے کا سہارا لیں اور جھوٹے الزامات لگانا بند کریں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ادارہ صریحاً جھوٹے اور غلط بیانات اور پروپیگنڈے کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتا ہے