Advertisements

نگران وزیراعلیٰ پنجاب: سرکاری فنڈز کے بے جا استعمال پر پابندی عائد

Caretaker CM Punjab Mohsin Naqvi
Advertisements

لاہور:  نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کفایت شعاری کے لئے اہم اقدامات اٹھاتے ہوئے سرکاری فنڈز کے بے جا استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ آفس میں کھانوں اور دعوتوں کو روک دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ آفس میں دوپہر کے کھانوں پر پابندی لگا دی گئی، وزیر اعلیٰ آفس آمد پر مہمانوں کو چائے اور بسکٹ پیش کیے جائیں گے۔

Advertisements

وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے اپنے لئے کھانا اور چائے گھر سے منگوانے کی نئی روایت قائم کر دی، نگران وزیراعلیٰ نے وزیراعلیٰ آفس میں افسران کو کفایت شعاری اختیار کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔

مزید برآں نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی ذاتی اور اپنے سٹاف کے اخراجات بھی خود برداشت کریں گے، جبکہ وزیراعلیٰ آفس کے اخراجات کو بھی خاطر خواہ کم کیا جائے گا۔