جماعت اہلسنت اوچشریف کا صدر الحاج غلام یاسین سومرو کی زیرِ صدارت اہم تنظیمی اجلاس
اجلاس میں مشاورت کے بعد یوتھ ونگ جماعت اہلسنت کی باڈی کو حتمی شکل دیدی گئی ، عہدیداران کا اعلان باقاعدہ نوٹیفیکیشن کے ذریعہ کیا جائے گا
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) جماعت اہلِ سنت اوچ شریف کے زیرِ اہتمام تنظیمی استحکام اور نوجوانوں کی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک اہم اور بامقصد اجلاس منعقد ہوا، جس میں تنظیمی ڈھانچے کی ازسرِ نو ترتیب اور یوتھ ونگ کی باقاعدہ تشکیل کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی۔
اجلاس کو شہر کی دینی و سماجی سرگرمیوں کے تناظر میں نہایت اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔اجلاس کی صدارت صدر الحاج غلام یسین سومرو نے کی، جبکہ ناظمِ اعلیٰ چوہدری محمد فیاض سعیدی، ممبر مجلسِ شوریٰ حافظ جمیل احمد خان لنگاہ، نائب صدر چوہدری محمد عمران سعیدی، جنرل سیکرٹری میاں آصف علی چشتی اور میڈیا ہیڈ محمد فیاض شبیر سعیدی بھی اس موقع پر موجود تھے۔ قائدین نے اپنے خطابات میں اس امر پر زور دیا کہ موجودہ دور میں نوجوان نسل کو منظم، باکردار اور نظریاتی بنیادوں پر تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، تاکہ وہ دین و ملت کی خدمت میں فعال کردار ادا کر سکیں۔
تفصیلی مشاورت اور باہمی اتفاقِ رائے کے بعد یوتھ ونگ جماعت اہلِ سنت اوچ شریف کی تنظیم سازی مکمل کر لی گئی اور نئی باڈی کو حتمی شکل دے دی گئی۔ شرکاء اجلاس نے اس عزم کا اظہار کیا کہ یوتھ ونگ نہ صرف تنظیمی سرگرمیوں کو فعال بنائے گی بلکہ فلاحی، تعلیمی اور اصلاحی میدان میں بھی نمایاں کردار ادا کرے گی۔ اجلاس میں حسن جمیل خان لنگاہ، رانا حیدر سلطان، چوہدری حنظلہ فیاض، چوہدری محمد صہیب طارق، عدنان خان شکرانی، چوہدری عدنان سراج، شاہ ذیب بشیر اعوان، رانا امجد مطلوب، مہران امین کورائی، محمد مزمل حبیب بھٹہ، حافظ ظفر فریدی، بشیر احمد سیال، خضر خان کورائی، منیب اطہر مغل، محمد رضوان عرف ایجو سمیت دیگر معززین نے شرکت کی اور تنظیمی استحکام کے حوالے سے قیمتی تجاویز پیش کیں۔
اجلاس کے اختتام پر اعلان کیا گیا کہ نو منتخب عہدیداران کے نام جلد باضابطہ نوٹیفکیشن کے ذریعے جاری کیے جائیں گے۔ مزید برآں، تمام یونین کونسلز اور ذیلی شعبہ جات کی تنظیم سازی کی تکمیل کے بعد ایک باوقار تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نئی باڈی کی باضابطہ حلف برداری بھی عمل میں لائی جائے گی۔شرکاء نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ جماعت اہلِ سنت اوچ شریف کو ایک منظم، متحرک اور مثالی دینی و سماجی تنظیم کے طور پر فعال بنایا جائے گا، تاکہ شہر میں مثبت، تعمیری اور اصلاحی سرگرمیوں کو فروغ دیا جا سکے۔ اجلاس کا اختتام ملکی سلامتی، اتحادِ امت اور اوچ شریف کی ترقی و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا پر ہوا

