Advertisements

واشنگٹن میں ایران کی صورتحال پر اہم اجلاس، ٹرمپ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ٹیلیفونک گفتگو

President Trump General Asim munir
Advertisements

واشنگٹن: ایران کی صورتحال پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زیر صدارت سچویشن روم میں اہم اجلاس ہوا ہے جس جس میں مشرقِ وسطیٰ کی صورت حال پر غور و فکر کیا گیا ہے۔ سچویشن روم میں ہونے والے اجلاس میں امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس بھی شریک تھے جنہوں نے اسلام آباد ٹاکس میں امریکی وفد کی قیادت کی تھی اور اگلے مذاکرات بھی انہی کی قیادت میں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق سچویشن روم میں ہونے والے اجلاس میں آبنائے ہرمز سے متعلق نئی صورتحال اور ایران سے مذاکرات پر بات پر گفتگو کی گئی، اجلاس میں صدر ٹرمپ نے کم سے کم ایک مرتبہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ایرانیوں سے فون پر بات کی۔ واضح رہے کہ یہ اجلاس ایسے وقت میں ہوا ہے جب 3 روز بعد امریکا ایران جنگ بندی کی 15 روزہ مدت ختم ہو رہی ہے، صدرٹرمپ نے کہا تھا کہ اسی ہفتے ڈیل متوقع ہے تاہم امریکا ایران مذاکرات کی نئی تاریخ تاحال طے نہیں کی جا سکی۔ دوسری جانب وائٹ ہاؤس نے بھی سچویشن روم میں ہونے والے اجلاس سے متعلق تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا، اجلاس میں نائب صدر کے علاوہ امریکی وزیر خارجہ مارکو رُوبیو ، وزیر جنگ پیٹر ہیگستھ اور وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ بھی شریک ہوئے، وائٹ ہاؤس چیف آف سٹاف سوزی وائلز ، امریکی صدر کے نمائندے وٹکوف، ڈائریکٹر سی آئی اےجان ریٹکلف اور، چیئرمین جوائنٹ چیفس ڈین کین بھی اجلاس میں شرکت کرنے والوں میں شامل تھے

Advertisements