Advertisements

عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے حسن عسکری شیخ

Provincial Parliamentary SecretaryHassan Askari Sheikh
Advertisements

تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے، کسی قسم کی کرپشن یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ فنڈز عوامی امانت ہیں

چوہدری طارق بشیر چیمہ کی معاونت سے تقریباً دو سو کے قریب نئی بستیوں میں بجلی کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے صوبائی پارلیمانی سیکرٹری کی گفتگو

Advertisements


چنی گوٹھ (نمائندہ خصوصی) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری پنجاب و رکن صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے دوران حلقہ پی پی 248 میں کروڑوں روپے کی لاگت سے 48 پختہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت کے منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں جن کی تکمیل سے عوام کو حقیقی ریلیف ملے گا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق چیئرمین و ناظم یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ اپنے انتخابی حلقے کے مختلف دیہات اور بستیوں کے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

حسن عسکری شیخ نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی بہتری سے جہاں شہری و دیہی علاقوں کے مکینوں کو آمدورفت میں آسانی میسر آئے گی، وہیں زرعی اجناس کی ترسیل میں سہولت ملے گی جس سے کسانوں اور مقامی معیشت کو بھی فائدہ پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے شفافیت کے ساتھ مکمل کیے جائیں گے، کسی قسم کی کرپشن یا تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ فنڈز عوامی امانت ہیں اور ان کا صحیح اور بر وقت استعمال یقینی بنایا جائے گا۔صوبائی پارلیمانی سیکرٹری نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب عوامی خدمت کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے، حلقے کے ترقیاتی منصوبے مسلسل جاری رہیں گے ۔ حسن عسکری شیخ نے کہا کہ سابق وفاقی وزیر و ایم این اے چوہدری طارق بشیر چیمہ کی معاونت سے تقریباً دو سو کے قریب نئی بستیوں میں بجلی کی تنصیب کا کام بھی جاری ہے