Advertisements

آئی ایم ایف کا پٹرولیم مصنوعات اور بجلی مہنگی کیے بغیر قرض کی قسط جاری کرنے سے انکار

IMF Conditions,Government decides to halt members parliament development funds
Advertisements

آئی ایم ایف  نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے کی صورت میں پاکستان کیلئے قرض کی اگلی قسط جاری کرنے سے انکار کردیا۔

عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت بڑھائے بغیر قسط جاری نہیں ہوگی۔

Advertisements

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایف نے پاکستان کے تمام مطالبات سے اتفاق کر لیا تھا تاہم قسط کا اجرا اور پروگرام دورانیہ بڑھانا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھانے سے مشروط ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف اور پاکستان نے مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے

وحہ میں جاری ساتویں جائزہ مذاکرات کے اختتام پر عالمی مالیاتی فنڈز کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں پالیسی ریٹ (شرح سود) میں اضافے کا خیر مقدم کیا اور واضح کیا کہ ایک ارب ڈالر قرض کی قسط کے لیے پاکستان کو پیٹرول اور بجلی پر دی گئی سبسڈی کو ختم کرنا ہوگا۔

اعلامیے میں مزید یہ بھی کہا گیا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات جاری رکھے جائیں گے

آئی ایم ایف اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تمام پاکستانیوں کے فائدے کیلئے میکرو اکنامک استحکام  یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں ۔ پاکستانی حکام کےساتھ انتہائی تعمیری مذاکرات ہوئے

آئی ایم ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ جائزے میں طے شدہ پالیسیوں سے انحراف کیا۔

آئی ایم ایف اعلامیے کے مطابق آئندہ بجٹ میں قرض  پروگرام کے مقاصد کے حصول  پر بھی زور دیا گیا ہے

وزارت خزانہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ آئی ایم ایف سے مذاکرات اگلے ہفتے کے شروع میں جاری رہیں گے، وزیرخزانہ کل دوحا سے پاکستان واپس پہنچ رہے ہیں