آئی ایم ایف نے نئے ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ نہیں کیا
Advertisements
آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات اپنے آخری مرحلے میں داخل ہو چکے ہیں تاہم اس حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے نئے ٹیکس عائد کرنے کا مطالبہ نہیں آیا۔
اس حوالے سے ذرائع وزارت خزانہ نے بتایا کہ ایف بی آر نے رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں زیادہ ٹیکس وصولیاں کیں ہیں تاہم آئی ایم ایف کا رواں مالی سال کا ٹیکس ہدف حاصل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
Advertisements
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے حکومت پر ریٹیلرز اور زرعی شعبے اور ریئل اسٹیٹ سے مکمل ٹیکس وصولی کا بھی دباؤ ہے، نئے ٹیکس لگانے کی فلحال کوئی ضرورت نہیں ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ بجٹ پر مکمل عملدرآمد کیا جارہا ہے جبکہ ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پر بھی بات چیت جاری ہے