Advertisements

آئی ایم ایف کا مطالبہ، بجلی کے بنیادی ٹیرف میں چار روپے چھیانوے پیسے فی یونٹ اضافہ

Power tariff likely to increase,application submitted to NEPRA
Advertisements

 اسلام آباد: آئی ایم ایف سے طے پانے والے معاہدے کی روشنی میں نیشنل الیکٹرانک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں تقریبا پانچ روپے کا اضافہ کردیا۔

ملک بھر کے بجلی صارفین کیلئے بری خبر یہ ہے کہ نیپرا نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 4 روپے 96 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کردیا، جس کے بعد بنیادی ٹیرف 24 روپے 82 پیسے سے بڑھ کر 29 روپے 78 پیسے مقرر کردیا گیا۔

Advertisements

نیپرا اتھارٹی نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافے کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بجھوا دیا، جس پر وفاقی حکومت نوٹی فکیشن جاری کرے گی اور پھر قیمتوں کا نفاذ ہوجائے گا۔

دوسری جانب نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلیے بھی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافہ کردیا۔ ایک ماہ کیلئے فی یونٹ قیمت میں 1 روپے 44 پیسے کا اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔

نیپرا اتھارٹی نے ایف سی اے کی مد میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔