Advertisements

آئی ایم ایف کی پیٹرول مہنگا کرنے کی شرط تسلیم

imf-condition-of-increasing-petrol-price-is-accepted
Advertisements

واشنگٹن: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا عندیہ دے دیا۔

وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل کی واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے ساتھ ملاقات ہوئی جس میں پاکستان کے لیے بیل آؤٹ پیکیج کے ساتویں جائزے پر بات چیت کی گئی۔ آئی ایم ایف حکام نے پاکستان پر پیٹرول مصنوعات پر سبسڈیز ختم کرنے کےلیے زور دیا۔ وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے بھی آئی ایم ایف سے ان سبسڈیز کو ختم کرنے پر اتفاق کیا۔
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتاح اسماعیل نے بتایا کہ آئی ایم ایف حکام نے پیٹرول پر سبسڈیز نہ دینے پر زور دیا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہم نے بھی آئی ایم ایف سے ان سبسڈیز 
 میں کمی پر اتفاق کیا ہے کہ حکومت ان سبسڈیز کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
واشنگٹن میں تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل  میں خطاب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنا چاہتے ہیں، ایک سال کے اندر انتخابات کی طرف جائیں گے۔

Advertisements