غیر قانونی تارکین وطن کے پاس ملک چھوڑنے کے لئے صرف 28 دن ہیں، مرتضیٰ سولنگی
Advertisements
اسلام آباد۔3اکتوبر (اے پی پی):نگراں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ پاکستان میں مقیم تمام غیر قانونی تارکین وطن کے پاس ملک چھوڑنے کے لئے صرف 28 دن ہیں۔ یہ بات انہوں نے منگل کو اپنے ٹویٹ میں کہی۔ واضح رہے کہ غیر قانونی تارکین وطن سے متعلق فیصلہ نیشنل ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں لیا گیا تھا۔