Advertisements

انصاف لائرز فورم جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ کا دیگر ساتھی وکلاء کے ہمراہ سپریم کورٹ کے باہراحتجاج

ILF South Punjab Senior Vice President Malik Muzzafar Karim advocate
اسلام آباد :انصاف لائرز فورم جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر ملک مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ دیگر ساتھی وکلاء کے ہمراہ عمران خان کی کال پر مجوزہ آئینی ترامیم کے خلاف سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کر رہے ہیں
Advertisements

موجودہ حکومت نئی ترامیم کے زریعے اپنے من پسند چیف جسٹس لاکر اپنی مرضی کے فیصلے کراناچاہتی ہے ماہر قانون دان کی صحافیوں سے گفتگو

اسلام آباد ( پریس ریلیز )   انصاف لائرز فورم جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ نے انصاف لائرز فورم  کےدیگر وکلاء کے ہمراہ سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر عمران خان کی کال پر  احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ہم وکلاء کسی صورت آئین پاکستان پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دینگے موجودہ حکومت نئی ترامیم کے زریعے اپنے من پسند چیف جسٹس لاکر  اپنی مرضی کے فیصلے کراناچاہتی ہے جو کہ قانون کے خلاف عمل ہے جس سے انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہونگے – چیف جسٹس نے کئی متنازعہ فیصلے کئے لیکن اس کے باوجود حکومت اسے توسیع دینے پرتلی ہوئی ہے 25کروڑ عوام اور ہم وکلاء ایساہرگز نہیں ہونے دینگے جس کے لئے وکلاء تحریک چلائیں گے اور اس غیرآئنی عمل کوروکنے کے لئے ہر آئینی وقانونی طریقہ اپنائیں گے –  حافظ مظفر کریم مغل ایڈووکیٹ نے مزید کہا پرامن احتجاج کے دوران کی جانے والی گرفتاریاں غیراخلاقی اور غیرقانونی عمل ہے جس کی پرزور مزمت کرتے ہیں اس موضع پر انصاف   لائرز فورم کے وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی 

Advertisements