Advertisements

اسلام آباد ہائیکورٹ کا نئے قانون کی خلاف ورزی پر احتجاج کی اجازت نہ دینے کا حکم

Islamabad High Court
Advertisements

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی اجازت سے متعلق درخواست پر فیصلہ سنا دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 5 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کو احتجاج کی اجازت نہیں دی جاسکتی، حکومت مروجہ قانون کے خلاف کسی کو احتجاج کی اجازت نہ دے۔ 

Advertisements

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیر داخلہ کو پی ٹی آئی کے ساتھ پُرامن اور آئین کے مطابق احتجاج کے لیے مذاکرات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر مذاکرات کامیاب نہ ہوں تو وزیر داخلہ قانون کے مطابق اسلام آباد میں امن و امان کا یقینی بنائیں۔  اسلام آباد ہائیکورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو حکم دیا کہ وزیر داخلہ یا کسی مناسب شخص کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جائے جو پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ رابطہ کرکے بیلاروس کے صدر کے دورے کی حساسیت سے آگاہ کرے۔  عدالت نے کہا کہ کمیٹی میں چیف کمشنر اسلام آباد کو بھی شامل کیا جائے، عدالت کو یقین ہے کہ جب یہ رابطہ ہو گا تو کچھ نا کچھ پیش رفت ہوگی۔  خیال رہےکہ تحریک انصاف کے احتجاج سے متعلق درخواست تاجروں کی جانب سے دائر کی گئی تھی