Advertisements

پیرمخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کی پرنس بہاول عباس خان عباسی اورصدر پاکستان تحریک انصاف جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس ببی سے ملاقات

Iftikhar ul Hasan meeting with Prince Bahawal and Aun Abbas
Advertisements

اوچشریف(کرائم رپورٹر) عمران خان کو دیوار سے لگا کر ملک کو نا قبل تلافی نقصان پہنچانے کی سازش ھے واحد جماعت پاکستان تحریک انصاف ھے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ھے سجادہ نشین پیرمخدوم سید افتخار الحسن گیلانی۔ تفصیل کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے سابق  ایم پی اے  سجادہ نشین پیرمخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کی  پرنس بہاول  عباس خان عباسی  اورصدر پاکستان تحریک انصاف  جنوبی پنجاب سینیٹر عون عباس ببی سے ملاقات- ملاقات میں حالیہ ملکی سیاسی و معاشی صورتحال سمیت و دیگر امور زیر بحث آئے  پرنس بہاول عباس خان عباسی نے کہا پاکستان تحریک انصاف اس ملک کی سب سے بڑی جماعت ہے جو ملک کو درپیش مسائل سے نکال سکتی ھے آئندہ الیکشن میں مخالفین کو آٹے اور دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا اور انھوں نے کہا عوامی مینڈیٹ سے کامیاب ہو کر حلقہ میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام کرا کر  عوام کی تمام محرمیوں کا خاتمہ کرو گا سینیٹر عباس ببی نے کہا پاکستانی قوم اپنا حق لینے کے لیے اس حکومت اور الیکشن کمیشن کے خلاف شدید احتجاج کر رہی ھے اور انھوں نے کہا جنوبی پنجاب میں پی ٹی آئی کلین سویپ کرے گی،