مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی پاکستان تحریک انصاف کے نامزد وزیراعلی پنجاب کے امیدوار چودھری پرویز الہی کو ووٹ دینے کے لئے لاہور پہنچ گئے

چنی گوٹھ(خبر نگار) وزیر اعلی شب کا چناؤ ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی بھی اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے صوبائی دارلحکومت لاہور پہنچ گئے چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی اور کہا کہ اپنے لیڈر عمران خان کے ہر فیصلے کی پاسداری کرنا میری اولین ترجیح ہے
ضمنی انتخابات کے بعد اب پاکستان کے سب سے بڑے صوبے ہر حکمرانی کی باگ دوڑ عروج پر ہے اور تمام ممبران صوبائی اسمبلی اپنے اپنے امیدوار کی کامیابی پر مطمئن دکھائی دیتے ہیں ۔
دیگر صوبائی حلقوں کی طرح حلقہ پی پی 254 سے ممبر صوبائی اسمبلی مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی بھی اپنی پارٹی کی رائے کا احترام رکھتے ہوئے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کرنے کے لیے صوبائی دارلحکومت لاہور شہر پہنچ گئے ہیں جہاں انہوں نے وزیر اعلی پنجاب کے نامزد امیدوار چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی ۔
اس موقع پر مخدوم سید افتخار الحسن گیلانی کا ٹیلی فونک انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ میری سیاسی بصیرت کا راز اپنی سیاسی جماعت کی رائے اور فیصلے کا احترام کرنا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ آج انشاللہ بھاری اکثریت سے پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نامزد کردہ امیدوار برائے وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی منتخب ہوں گے۔