مخدوم سید افتخار حسن گیلانی سے سمیع اللہ چوہدری اور میاں گزین عباسی کی ملاقات

اوچ شریف (خبرنگار) وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت ملک ترقی کی جانب گامزن ہے 2023 میں بھی پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہو گی ایم پی اے مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی ایم پی اے سمیع اللہ چوہدری ایم پی اے میاں گزین عباسی سے ملاقات کے موقع پر گفتگو
تفصیلات کے مطابق ایم پی اے و سجّادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے گیلانی ہاؤس میں ایم پی اے بہاولپور سمیع اللہ چوہدری ایم پی اے احمد پور شرقیہ میاں گزین عباسی سے ملاقات کے دوران کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متحد ہے تحصیل سمیت ضلع بھر میں آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی آنے والا دور بھی پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا انہوں نے کہا کہ حکومت بہت جلد مہنگائی پر قابو پا لے گی وزیر اعظم اور ان کی معاشی ٹیم دن رات ایک کر کے کام کر رہی ہے جس کے مثبت اثرات آنا شروع ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام آج بھی عمران خان اور ان کی حکومت کے ساتھ کھڑی ہے جس سے پی ٹی آئی مزید مضبوط عوامی جماعت بن چکی ہے وزیر اعظم کی طرف سے صحت کارڈ کا عوامی منصوبہ قابل تعریف ہے جس سے نہ صرف عام آدمی اپنا بہترین مفت علاج کرا سکے اور ساتھ ہی بنیادی سہولیات سے بھی استفادہ ہو گا۔