مخدوم سید افتخار حسن گیلانی کی چنی گوٹھ میں سید محمود اکبر شاہ رضوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات
Advertisements
اوچ شریف (کرائم رپورٹر) سابق ایم پی اے و سجادہ نشین مخدوم سید افتخار حسن گیلانی نے چنی گوٹھ میں سید محمود اکبر شاہ رضوی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ چنی گوٹھ کو اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں چنی گوٹھ اور اس کے گرد ونواح کے علاقوں میں کڑوروں مالیت کے ترقیاتی کام کروائے ھیں اور انشاللہ ایندھ الیکشن میں بھی کامیاب ہو کر ترجیحی بنیادوں پر چنی گوٹھ میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جائے گا سیاسی مخالفین کو پہلے بھی حلقہ کے عوام نے مسترد کیا تھا ایندھ الیکشن میں بھی مسترد کر دیں گے حلقہ کے عوام آج بھی ھمارے ساتھ ھیں اور عوام کی طاقت سے مخالفین کو پہلے سے بھی زیادہ مارجن سے شکست دیں گے۔