مخدوم افتخار حسن گیلانی اور میاں گزین عباسی کی صادق گڑھ پیلس میں پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات

پاکستان تحریک انصاف کے دونوں سابق اراکین صوبائی اسمبلی نے پرنس بہاول خان عباسی سے اپنے اپنے انتخابی حلقے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا
ڈیرہ نواب صاحب: پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل احمد پور شرقیہ سے تعلق رکھنے والے دو سابق اراکین پنجاب اسمبلی مخدوم سید افتخار حسن گیلانی اور میاں گزین عباسی نے گزشتہ شام صادق گڑھ پیلس کے دفتر میں پرنس بہاول خان عباسی سے ملاقات کی اور ان سے اپنے اپنے انتخابی حلقے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا یہ ملاقات ایک گھنٹے تک جاری رہی جس میں علاقائی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا
سیاسی حلقے طویل عرصہ کے بعد مخدوم سید افتخار حسن گیلانی سابق ایم پی اے اور سجادہ نشین اوچ شریف کی صادق گڑھ پیلس آمد اور پرنس بہاول خان عباسی سے ان کی ملاقات کو بڑی اہمیت دے رہے ہیں اور اس حوالے سے سے طرح طرح کے تبصرے اور چہ مگوئیاں کر رہے ہیں