افتخار علوی،وقار علوی، حافظ بلال علوی عبدالمجید گروان کی میاں عثمان نجیب اویسی کو فریضہ حج کی سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد
حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں جس پر حکومت پاکستان اور سعودی حکومت کے سپاس گزار ہیں وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے ریلوے کی گفتگو
سمہ سٹہ ( بلال علوی) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے پاکستان ریلوے صاحبزادہ حاجی میاں عثمان نجیب اویسی نے کم عمری میں فریضہ حج ادا کر کے عظیم سعادت حاصل کر لی حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپسی پر ملتان ایئرپورٹ تا خانقاہ شریف تک لوگوں نے پرتپاک استقبال کیا پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں پھولوں کے ہار پہنا کر شرکاء نے اپنی محبت اور عقیدت کا اظہار کیا
چیرمین امن کمیٹی سمہ سٹہ حاجی افتخار احمد علوی بانی صدر پریس کلب سمہ سٹہ وقار احمد علوی ایکس وزیٹنگ لیکچرار اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور حافظ محمد بلال حسین علوی سابق کونسلر موضع شیر گرواں سمہ سٹہ ملک عبد المجید گرواں نے صاحبزادہ حاجی میاں عثمان نجیب اویسی کو حج کی عظیم سعادت حاصل کرنے پر مبارکباد دی اور ہار پہنائے اس موقع پر صاحبزادہ حاجی میاں عثمان نجیب اویسی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو یہ عظیم سعادت نصیب کرے اللہ تعالیٰ کے در اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کا موقع اپنی زندگی پر اللّہ تعالیٰ کی سب سے بڑی عنایت سمجھتا ہوں حکومت پاکستان اور سعودی حکومت کی جانب سے کئے گئے انتظامات قابل تعریف ہیں حجاج کرام کو بہترین سہولیات فراہم کی گئیں جس پر حکومت پاکستان اور سعودی حکومت کے مشکور ہیں

