Advertisements

لانگ مارچ ہوگیا تو حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائے گا: پیر صدرالدین راشدی

Pir Sadruddin Rashdi
Advertisements

کراچی : پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت کا مستقبل لانگ مارچ پر منحصر ہے، لانگ مارچ ہوگیا تو حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائے گا۔

کراچی فنکشنل لیگ ہاؤس میں جی ڈی اے اجلاس کے بعد دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفر نس کرتے ہوئے پیر صدر الدین شاہ راشدی نے کہا کہ آڈیو لیکس کا معاملہ ریاست کے لئے بڑا سنجیدہ چیلنج ہے، قبل از وقت انتخابات کسی کی خواہش ضرور ہوسکتی ہے مگر زمینی حقائق کچھ اور ہیں، لانگ مارچ ہوا تو حکومت کا دھڑن تختہ ہوجائےگا۔

Advertisements

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ سندھ کا گورنر ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ معاہدے کے تحت آیا ہے، آنے والے وقتوں میں جی ڈی اے سندھ میں متبادل کا کردار ادا کرے گی۔

ا پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکریٹری سردار عبد الرحیم نے کہا گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس کو تنظیمی ڈھانچہ دینے کا فیصلہ کیا ہے، سندھ بھر میں جی ڈی اے کی تنظیم سازی کی جائے گی، جی ڈی اے ہر سطح پر عوام کا تحفظ کرے گی۔