چنی گوٹھ میں برف بیس روپے کلو فروخت

شہریوں کا انتظامیہ سے مہنگی برف فروخت کرنے والوں کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ
چنی گوٹھ (نامہ نگار) گرمی کی شدت بڑھتے ہی آئس فیکٹری مالکان مافیا اور برف فروشوں نے ایکا کر لیا، برف بیس روپے کلو فروخت ہو رہی ہے ،غریب عوام ٹھنڈا پانی پینے کو ترس گئی، فیکٹری مالکان برف کا فی بلاک 1200 روپے میں فروخت کرنے لگے آدھا بلاک اندر سے خالی ہوتا ہے ہمیں برف مہنگی مل رہی ہے اس لئے مہنگی فروخت کر رہے ہیں برف فروشوں کا موقف۔ شہریوں نے بتایا کہ 400 روپے لاگت میں تیار ہونے والا برف کا بلاک مافیا1200روپے میں فروخت کرنے لگے ہیں جو اندر سے بھی خالی ہوتا ہے غریب شہریوں نے بتایا کہ یومیہ گھر کے لئے 300 روپے کی برف لینے کے باوجود پانی ٹھنڈا نہیں ہوتا ، برف فروشوں کے صدر کا موقف تھا کہ فیکٹری مالکان نے بہت زیادہ ریٹ بڑھا دیئے ہیں جس کی وجہ سے ہم بھی مہنگی برف فروخت کرنے پر مجبور ہیں ،شہریوں نے انتظامیہ سے مہنگی برف فروخت کرنے والوں کیخلاف نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔