Advertisements

اپنے کاغذات نامزدگی آخری روز جمع کر آؤں گا امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 مسلم لیگ ن حسن عسکری شیخ

Hassan Askari Sheikh
Advertisements

چنی گوٹھ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما و امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 250 حسن عسکری شیخ نے کہا ہے کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی آخری روز جمع کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میں مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر ہی الیکشن لڑوں گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق چیئرمین یونین کونسل چنی گوٹھ مہر محمد صدیق کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ شیخ گروپ اقتدار میں ہو یا نہ ہو عوام کی خدمت کرتا رہے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے اقتدار کوئی معنی نہیں رکھتا جو سکون عوام کی خدمت کر کے ملتا ہے وہ کہیں نہیں ملتا ۔ حسن عسکری شیخ نے کہا کہ عمران نیازی نے نوجوان نسل کا اخلاق بگاڑ کر رکھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کی آئی ایم ایف کی غلامی اختیار کرنے کی سزا بھگت رہے ہیں۔اس ٹولے نے چار سال میں ملک کو ڈیفالٹ کی نہج تک پہنچا دیالیکن مسلم لیگ (ن) نے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ انہوں نے کہا کہ کارکن الیکشن کی تیاری کریں ، نواز شریف جلد ہی ان کے درمیان ہوں گے۔ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کامیاب ہو کر اپنی حکومت بنائے گی اور ملک کو پھر سے ترقی کی راہ پر ڈالے گی۔