فوج مخالف بیانات کا الزام لگانے والوں کوجہلم جلسے میں جواب دوں گا، عمران خان
اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے وزیر اعظم کو مخاطب کرکے کہا ہے کہ شہباز شریف نے مجھ پر فوج مخالف بیانات دینے کا الزام لگایا ہے جس کا جواب آئندہ روز جہلم میں ہونے والے عوامی جلسے میں دیں گے
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نےکہا ہےکہ سارا شریف خاندان ہی جھوٹا ہے، نواز شریف اور شہباز شریف اس ملک کے اصل میر جعفر اور میر صادق ہیں، ان کو شرم آنی چاہیے کہ مدینہ منورہ کے واقعے پر ہمارے خلاف ایف آئی آر کاٹ دیں۔
اسلام آباد میں پارٹی رہنماؤں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آج چور اچکوں، ڈاکوؤں کو قوم پر مسلط کردیا گیا ہے اور یہی بات لوگوں کودل پر لگی ہے، باپ اور بیٹے پر16 ارب روپے کے کرپشن کے کیسز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بیرون ملک سے حکم کیا جارہا ہے کہ اپنے وزیراعظم کو ہٹاؤ، لیکن ان میں بیٹھا کوئی بے شرم کہتا ہے ایسے مراسلے آتے رہتے ہیں، ہم نے خود کو ڈی گریڈ کیا ہے اور ٹشو پیپر بنادیا ہے اسی لیے ایسی تکبر بھری دھمکیاں آتی ہیں
عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف انتہائی جھوٹ بول رہےہیں، ان کا پورا خاندان جھوٹا ہے، وہ کہتے ہیں کہ میں نے فوج کی توہین کردی ہے تو شہباز شریف سن لو میں تم کو کل جہلم کے جلسے میں جواب دونگا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ ساری باتیں پہلے سے کہہ رہاہوں، عوام غیرت مند ہے، دلیر ہے، کرپٹ اور بزدل اس قوم کے اوپربیٹھے ہیں، مجھے بتائیں کس ملک کاوزیراعظم لندن کے سب سےمہنگے علاقے میں رہ رہاہو، یہ ملک میں لوٹنے کے لیے آتے ہیں، یہ میرجعفر اور میر صادق ہیں، پہلےانہوں نے مشرف سے این آر او لیا، ان لوگوں نے ملک کو اس حال پر پہنچایا۔
چیئرمین تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ مشکل وقت تو پی ٹی آئی کی حکومت کوملا تھا، 20 ارب ڈالرکا بیرونی خسارہ چھوڑکرگئےتھے،ہم سب سے زیادہ ڈالرلے کر آئے،ایکسپورٹس بڑھائیں، ملک میں پانچ بڑی فصلوں کی ریکارڈ پیدا وار ہوئی، ہمارے دورمیں سب سے کم بے روزگاری ہوئی، کورونا کی وجہ سے ساری دنیا متاثر ہوئی، ہم نے کورونا میں معیشت کو بھی بچایا اور لوگوں کو بھی۔
ان کا کہنا تھا کہ تم نے ڈونلڈ لو کےساتھ مل کر سازش کی، اورایک حکومت کو گرایا، آئی ایم ایف کی رپورٹ تھی کہ پاکستان پائیدار ترقی کی جانب نکل پڑا ہے، سارے پاکستان کے کرمنل پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، عمران خان کاجینا مرنا پاکستان میں ہے، میری کوئی باہر جائیدادیں نہیں،میں سیاست نہیں کر رہا،میں ان کے خلاف جہاد کر رہاہوں، میرے جانے اور ان کے آنے پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں۔
ان کا کہنا تھا کہ تم نے ڈونلڈ لو کےساتھ مل کر سازش کی، اورایک حکومت کو گرایا، آئی ایم ایف کی رپورٹ تھی کہ پاکستان پائیدار ترقی کی جانب نکل پڑا ہے، سارے پاکستان کے کرمنل پارلیمنٹ میں بیٹھے ہیں، عمران خان کاجینا مرنا پاکستان میں ہے، میری کوئی باہر جائیدادیں نہیں،میں سیاست نہیں کر رہا،میں ان کے خلاف جہاد کر رہاہوں، میرے جانے اور ان کے آنے پر بھارت میں خوشیاں منائی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم صرف ایک چیز چاہتے ہیں ، الیکشن ، میں 20 تاریخ کے بعد کال دوں گا، جو اسلام آباد نہیں آسکتا، اپنے علاقے میں نکلے ، یہاں آکرکیا کریں گے ، وہ میں آپ کوبتاؤں گا، انہوں نے پلان کیا ہوا ہے عمران خان کو پکڑ لیں گے، یہ جو بھی پلان کریں گے اپنا نقصان کریں گے۔
پی ٹی آئی چیئرمین نے ملک بھر میں تحریک انصاف کی رکنیت سازی مہم کے حوالے سے ایپ کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2018 میں ہم نے کئی جگہ غلط ٹکٹ دے کر اپنا نقصان کرایا، لیکن اب ہم ماڈرن ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ہمارے پاس ہر قسم کا ڈیٹا آجائے گا، الیکشن کمیشن، امیدوارکی ویری فکیشن کا بھی ڈیٹا آجائے گا