پرنس بہا ول عباسی ، پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا میں ایم پی اے کا الیکشن پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر لڑوں گا۔ میاں گزین عباسی

Gazain Abbasi

 احمدپورشرقیہ ( نامہ نگار) تحریک انصاف کے ایم پی اے صاحبزادہ میاں گزین عباسی، نے کہا ہے کہ آئند ہ الیکشن میں میرے کزن پرنس بہا ول عباس خان عباسی ، پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر حلقہ این اے 174سے قومی اسمبلی کا  میں حلقہ پی پی 253احمدپورشرقیہ سے ایم پی اے کا الیکشن  پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر لڑوں گا۔ انہوں نے کہا عباسی خاندان نے ہمیشہ علاقہ کے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے  ۔ اس وقت بھی میر ےحلقہ میں تین ارب کے ترقیاتی منصوبوں پرتیز ی سے کا م جاری ہے۔ جن میں  سب سے بڑا منصوبہ کوٹلہ موسیٰ خان روڈ پر بیر و ن غلہ منڈی واقع ریلوے پھاٹک پر فلائی اوور  زیر تعمیر ہے۔ جس پر ایک ارب سے زائد لاگت آئے گی۔ غلہ منڈی میں صدر پیسٹی سائیڈ اینڈ فرٹیلائزر حاجی عبدالعزیز قریشی کے دفتر میں صحافیوں سے ملاقات میں انہوں نے کہا عوام اب حلقہ میں کارکردگی کی بنا ء  پر ووٹ دیں گے۔ میر ی کارکردگی ووٹر ز کے سامنے ہے ۔ میر ے مخالفین کے پاس عوام کے لئے کچھ نہیں ہے اس  مو قع پر انجمن تاجران خدمت گروپ کے سر براہ شیخ محمد مسلم ، چوہدری طاہر جمیل ، چوہدری مقصود گھمن ، اور انجمن تاجران غلہ منڈی کے جنرل سیکرٹری منصور اقبال قریشی بھی موجود تھے ۔ 

مزید پڑھیں