Advertisements

دلی خواہش ہے کہ زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھوں، آصف زرداری

Asif Ali Zardari and bilawal
Advertisements

نوابشاہ: پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ دلی خواہش ہے کہ اپنی زندگی میں بلاول کو وزیراعظم بنتا دیکھوں۔ 

نواب شاہ میں پارٹی کارکنوں اور عہدیداران سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ کارکن میرے دست و بازو ہیں مجھے اپنے کارکنوں پر فخر ہے، میں اب پنجاب جارہا ہوں

Advertisements

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سندھ میں پارٹی مضبوط ہے اسی طرح پارٹی پنجاب میں بھی موجود ہے، اب میں لاہور کو اپنا ہیڈکوارٹر بناؤں گا اور پارٹی کو پنجاب میں بھی سندھ کی طرح فعال و مضبوط بنائیں گے۔