میں نے نوکریاں فروخت نہیں کیں بلکہ بلا تفریق بیروزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا طارق بشیر چیمہ

I provided government jobs to educated youth without any discrimination,claims Tariq Bashir Cheema

پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل کی حسن عسکری شیخ کے ہمراہ چک واہنی میں رئیس طارق بشیر پرہار اور رئیس محمد ارشد پرہار کے ڈیرہ پر گفتگو

چنی گوٹھ (نامہ نگار)پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی سیکرٹری جنرل چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ میں عرصہ دراز سے سیاست میں ہوں اور تین مرتبہ وزارت کے منصب پر فائز رہ چکا ہوں ، میں نے عوام کی بے لوث خدمت کی ہے ، میرے پاس آنے کے لیے کسی سفارش کی ضرورت نہیں میں بلا تفریق اپنے حلقہ کی عوام کے کام کرتا ہوں اس کی مثال تحصیل یزمان آپ کے سامنے ہے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 248 حسن عسکری شیخ کے ہمراہ گزشتہ رات چک واہنی میں زمیندار اعلیٰ رئیس طارق بشیر پرہار اور رئیس محمد ارشد پرہار کے ڈیرہ پر یونین کونسل کلاب کی مختلف برادریوں کے سربراہان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور اقتدار میں نوکریاں فروخت نہیں کیں بلکہ بلا تفریق بیروزگار پڑھے لکھے نوجوانوں کو روزگار فراہم کیا ، چوہدری طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ میری نظر میں ہر ووٹر کی قدر قیمت برابر ہے ، انہوں نے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ حلقہ کی باشعور عوام جوق در جوق ہمارے گروپ میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ہمارے گروپ کے امیدواروں کو اس مرتبہ پہلے سے بھی زیادہ پزیرائی مل رہی ہے جس پر میں آپ کا ہے حد مشکور ہوں ، اس موقع پر چک 184 چک واہنی چک 181چک 146 چک 156 رئیس محمد ارشد پرہار رئیس محمد طارق بشیر پرھار،جام منیر احمد چک واہنی علام یاسین کلیار رئیس شفیع پرھار، رئیس خادم ولانی محموداباد ، شبیر کھرل، چوہدری بوٹا واہلہ،  رئیس بخت علی، رئیس بلال، حاجی سراج احمد چک واہنی، مریداحمد بھٹہ، حضور احمد بھٹہ، جام اجمل، رئیس شبیر احمد، مہر ارشاد احمد سپرا، رئیس محمد الطاف، حافظ محمد  مجید، رئیس فدا حسین موضع فضل الہی، تنویر لنگاہ، محمد حسین لنگاہ، ظہور احمد سندھو، حاجی رب نواز، رئیس جعفر بشیر، حافظ فیض بخش چک واہنی، رشید نون،  ملک رمضان بوہڑ، ملک کریم ارشادکلیار، رئیس محمود،  ملک فضل کلیار، محمد بخش بوہڑ، ملک کریم بخش بوہڑ، چوہدری آصف سندھو، طاہر سندھو، رئیس شفیع پرھار، محمدشفیع، ملک عارف کلیار، ملک خان محمد کلیار،  ملک حاجی احمد کلیار، نزیر احمد گھوٹیہ،  حاجی مرید گھوٹیہ، ملک ارشاد کلیار،  سرور خان پٹھان، جام اشرف ڈیت نمبردار، ملک رمضان بوہڑ، گل بہار پشہ، شبیر وریا ، محمد اجمل کلیار، حمید بھٹی، ملک فضل کلیار، اور دیگر علاقہ عمائدین علاقہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت چیمہ گروپ کی حمایت کا اعلان کردیا۔ چوہدری طارق بشیر چیمہ کے خالد خان بلوچ سابق ناظم ، سابق چیئرمین مہر محمد  صدیق، مہر ظفر محمود چوہدری محمد منشاءگجر چوہدری محمد امجد باجوہ، ملک محمد انور عادل بھی ہمراہ تھے ۔

مزید پڑھیں